تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
19 جولائی 2014
وقت اشاعت: 16:24

بیگ ہے یا کشتی،جب جی چا ہے سمندر کی سیر کو نکل پڑیں

کیلی فورنیا......یہ بیگ ہے یا کشتی،امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک آرٹسٹ نے ایسی کشتی تیار کی ہے جسے بیگ کی شکل میں تبدیل کر کے کہیں بھی اپنے ساتھ لے جا یا جا سکتاہے ۔ ان خصوصیات کی بدولت جہاں ساحل نظر آئے اس بیگ کو کندھے سے اتاریں، کھولیں اور سیٹ کر نے کے بعد 12 فٹ لمبی کشتی میں تبدیل کر کے پا نی میں اتار کر سیر پر نکل جائیں ۔ 25 پونڈ وزنی اس فولڈنگ کشتی کو دوبارہ بیگ میں تبدیل کر نا بھی ممکن ہے جو کہ ایسے مہم جو افراد کے لیے تیار کی گئی ہے جنہیں ایڈ ونچرز کے دوران دریا اور سمندر عبو ر کر نے کے لیے کو ئی ذریعہ نہ مل پائے تو یہ ان کے مسئلے کو حل کردے گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.