19 جولائی 2014
وقت اشاعت: 18:44
پشاور، عجائب گھر میں قدیم اور نایاب قرآنی نسخوں کی نمائش
پشاور......رمضان کی مناسبت سے پشاورکے عجائب گھر میں قدیم اور نایاب 105قرآنی نسخوں کی نمائش شروع ہوگئی ہے۔ہاتھ سے لکھے گئےان نسخوں کے علاوہ پتھروں پر اسلامی خطاطی کے دلکش نمونے بھی نمائش کا حصہ ہیں۔ پشاورکا عجائب گھر نہ صرف گندھار تہذیب بلکہ اسلامی تاریخ کا بھی ایک خزانہ سمجھا جاتا ہے۔ یہاں کی حکومت نے رمضان کے آخری عشرے میں لوگوں کی دلچسپی کے لئے قرآن پاک کے نادر اور نایاب نسخوں کی نمائش شروع کی ہے۔عجائبات کے علم سے وابستہ ماہرین کہتے ہیں کہ نمائش میں رکھے گئے یہ 105 سال پرانے ہی جوہاتھ سے لکھے گئے ہیں۔ فردوس کا شاہ نامہ اور سکندر نامہ بھی نمائش کا حصہ ہیں۔ ان نسخوں میں دیکھنے والوں کی دلچسپی کا بہت کچھ ہے۔ پشاورکے اس عجائب گھرمیں رکھے گئے نہ صرف یہ اسلامی شاہکاربلکہ پتھروں پرنقش ونگاری اور کندہ کاری کے خوبصورت اور نادر نمونے بھی اس نمائش کا حصہ ہیں جویہاں آنے والوں کو اپنی زبانی اپنے دورکی کہانی سناتے ہیں۔