20 جولائی 2014
وقت اشاعت: 11:24
روس میں زمین کے بیچوں بیچ پراسرار دیوہیکل گڑھا پڑگیا
ماسکو.....روس کے علاقے یمل جزیرہ نما میں زمین کے بیچوں بیچ پراسرار دیوہیکل گڑھا پڑگیا ہے۔دنیا کے آخری کونے سربیا کے دور افتادہ علاقے میں ہیلی کاپٹر سے نظر آنے والے 260 فٹ قطر کےگڑھے نے دیکھنے والوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ گڑھا کیوں اور کیسے پڑا۔کیا گڑھا پڑنے کی وجہ بڑے شہاب ثاقب کا گرنا تو نہیں ، تحقیقات کے لیے روس نے سائنسدانوں کی ٹیم روانہ کردی ہے۔