21 جولائی 2014
وقت اشاعت: 0:4
جنوبی کوریا میں سرکاری ملاز مین دفتر میں نیند لے سکیں گے
سیول......جنوبی کوریا میں اب سرکاری ملاز مین دفتری اوقات میں ایک گھنٹے کی پُر سکون نیند لے سکیں گے ۔کورین اخبار کے مطابق یکم اگست سے سیول میٹروپولیٹن گورنمنٹ کے ملازمین دوپہر ایک بجے سے شام چھ بجے کے دوران ایک گھنٹے کے لیے اپنی نیند پوری کر سکتے ہیں،لیکن اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے انہیں یا تو کام پر ایک گھنٹہ پہلے آنا ہوگا یا ایک گھنٹہ دیر تک رکنا ہوگا۔ملازمین کو لاؤنج، کانفرنس روم اور دیگر جگہوں پر سونے کی اجازت ہوگی ۔