20 جولائی 2014
وقت اشاعت: 20:54
چینی شخص نے ناکارہ اشیاء سے بیٹ موبائل تیار کر لی
بیجنگ.......چینی شخص نے اپنی ورک شاپ میں کاٹھ کباڑ اور ناکارہ اشیاء سے خود کی بیٹ موبائل تیار کر لی،وہ بھی بغیر انجن کی۔سامنے نظر آنے والی یہ سپر ہیرو کار چین کے ورک شاپ میں کاٹھ کباڑ سے تیار کی گئی ہے ،یہ کارنامہ شنگھائی کے 26 سالہ شخص نے انجام دیا ہے اور اپنی محنت سے بیٹ مین کار کی نقل تیار کی ہے۔لیکن یہ بیٹ موبائل کسی جرم کی کھوج لگائے گی اور نہ ہی کسی مجرم کو پکڑے گی۔کیونکہ اس میں کوئی انجن موجود نہیں ہے۔اسے یہاں سے وہاں لے جانے کیلئے کرین کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔بیٹ موبائل تیار کرنے میں 70 ہزار یو آن کی لاگت آئی ہے۔