تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
21 جولائی 2014
وقت اشاعت: 10:54

ملائیشین مصورہ کی پینسل سے تیار کردہ شاہکار تصاویر

کوالالمپور.....این جی ٹی .....کچھ آرٹسٹ اپنے تخلیقی صلاحیتوں کو سامنے لانے کیلئے کہیں تو پینٹنگ برش کا سہار الیتے ہیں تو کچھ مجسمہ سازی کا میدان چن لیتے ہیں لیکن کچھ ایسے فن کار بھی ہیںجوپینسل کی لکیروں سے ہی ایسے شاہکار تخلیق کردیتے ہیں کہ دیکھنے والے دنگ رہ جائیں۔ملائیشیا سے تعلق رکھنے والی مونیکا لِی کا شمار بھی ایسے ہی فن کاروں میں کیا جاسکتا ہے جو پینسل کی طاقت کو بخوبی پہچانتی ہیں۔یہ ماہر آرٹسٹ رنگ برنگی پینسلوں کی مدد سے ایسی شاہکار تصاویر تیار کرتی ہیں کہ کیمرے سے کھینچی گئی کسی فوٹوگراف کا ساگمان ہوتا ہے۔مونیکاکاحال ہی میں تیار کردہ آرٹ ورک دیکھ کر فنی نقاد بھی نہ صرف دنگ رہ گئے بلکہ اسے داد دیے بغیربھی نہ رہ سکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.