تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
21 جولائی 2014
وقت اشاعت: 23:44

عیدکی آمد کے ساتھ ہی پشاوری چپل کی مانگ میں اضافہ

پشاور......جوں جوں عید الفطر قریب آتی جا رہی ہے۔ پشاوری چپل کی مانگ میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔اگر آپ کے پاوں کا نمبر سات سے نو کے درمیان ہے تو کیا کہنے، ان نمبر کی چپل پاوں پر خوب جچتی ہے۔ اور تو اور ملک کے سابق صدر اور دیگر اعلیٰ ترین سرکاری شخصیات بھی پشاوری چپل کی دلدادہ ہیں۔شکیل فرمان کی رپورٹ کے مطابق ہرکسی کی خواہش ہوتی ہےکہ وہ ہوادار پشاوری چپل خریدے۔دلکش پشاوری چپل ہر پاوں کی زنیت تو بن جاتی ہے مگر دھنی وہ ہی ہوتا ہے جسکے پاوں کانمبر7 سے 9تک ہے۔ اگر آپ کے پاؤں کا سائز پشاوری چپل کے لئے موزوں ہے۔تو یہ ایسا جچے گی کہ دیکھنے والا تکتا ہی رہ جائے گا۔ رواں سیزن میں upper touchپشاوری چپل نوجوانوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جبکہ پرانا ڈبل گئیر،ٹرپل گئیر گول، پنجے دار اورکٹ شیپ سمیت دیگر دل فریب ڈیزائنز کے حامل چپل بھی خوب فروخت ہو رہے ہیں۔ دکاندارکہتے ہیں کہ سابق صدر پرویز مشرف نے پشاوری چپل کے سات جوڑے منگوائے ہیں جبکہ آئیڈیل پاوں کے حامل وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے تین اورگورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب نے دو چپل بنانے کا آرڈر دے رکھا ہے۔ پشاوری چپل اپنی پائیداری کی بنا ء پر نہ صرف اندرون وبیرون ملک پسند کی جاتی ہے بلکہ باوقار پاپوش ہونے کے باعث ہر طبقے میں مقبول بھی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.