22 جولائی 2014
وقت اشاعت: 6:44
کلون شدہ بھیڑ نے طویل عرصے تک زندہ رہنے والی بھیڑ کا اعزاز پالیا
بیجنگ......این جی ٹی......چین میں کلون کی گئی بھیڑ گذشتہ دنوں14سال کی ہوگئی جسکے بعد اسے سب سے زیادہ عرصے زندہ رہنے والی دنیا کی پہلی کلون شدہ بھیڑ کا درجہ مل گیا ہے۔2000ء میں پیدا ہونے والی ینگ ینگ نامی یہ بھیڑ عام بھیڑوں کی طرح نشوونما پاتی رہی جسکے اب چار بچے ہیں جبکہ سائنسی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ زیادہ سے زیادہ 16سے18برس کی عمر تک ہی زندہ رہے گی۔