تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
22 جولائی 2014
وقت اشاعت: 11:55

بر طا نیہ میں گھو نگوں کی منفرد ریس

لندن .....ہر سال کی طرح اس سال بھی بر طا نوی کا ئونٹی نارفوک میں دنیا کے سست ترین کیڑے گھو نگوں(Snail) کی ریس کے عالمی مقابلے کاانعقاد کیا گیا۔اس ریس میں گھونگوںکو میزکے اوپر سجے میدان پر 13انچ (33سینٹی میٹر)کے فا صلے کو طے کر نا ہوتا ہے۔ مقابلے میں شامل سیکڑوں گھونگوں میں سے ایک وقت میں 15کو میدان میں اُتارا جاتا ہے جو جلد سے جلد مقررہ فاصلہ طے کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔اس مقابلے کی خا ص بات یہ بھی ہے کہ اس ریس کا آغا ز ریڈی اسٹیڈی گوکے بجا ئے ریڈی اسٹیڈی سلوکے نعرے سے کیا جاتا ہے جبکہ آخر میں جیتنے والے گھونگے کو سلاد کے پتوں کی ٹریٹ دی جاتی ہے۔150گھونگوں کے درمیان ہونے والا یہ مقابلہ رواں سال 5سالہ بچے زیبن بٹلر الڈریڈ کے ویلزنامی گھونگے نے جیت لیا جس نے مقررہ فاصلہ فقط3منٹ19سیکنڈ میں طے کردکھایا جسے سلور ٹرافی اور سلاد کے پتوں کی دعوت کا حقدار ٹھہرایا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.