23 جولائی 2014
وقت اشاعت: 7:45
جاپان کا انوکھا کیپسول ہوٹل
ٹوکیو...... این جی ٹی...... بدلتی ہوئی زندگی کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے انسان نئی سے نئی ایجادات کر رہا ہے اور ایک ایسی ہی ایجاد جاپان کا کیپسول ہوٹل ہے۔یہ منفرد ہوٹل جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں میں واقع نارتیا ایئر پورٹ سے چند منٹ کی پیدل مسافت پر واقع ہے جو چھوٹے چھوٹے کیپسول پر مشتمل ہے جن میں آرام کرنے کی بہترین سہولت دستیاب ہے۔ یہ کیبن ایئرپورٹ کے قریب کار پاک میں بنائے گئے ہیں اور ان کا مقصد اپنی پرواز کا انتظارکرنے والے مسافروں کو آرام دہ جگہ مہیا کرنا ہے۔ ٹوکیو نارتیا ائر پورٹ سے قدرے سستی پرواز کا آغاز حال ہی میں کیا گیا ہے لیکن یہ پروازیں طلوع آفتاب سے پہلے روانہ ہوتی ہیں اور ان کیلئے مسافروں کو کچھ گھنٹے پہلے ایئر پورٹ آنا پڑتا ہے۔ ان مسافروں کو آرام کی سہولت فراہم کرنے کیلئے اس کیپسول ہوٹل کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس میں 9گھنٹے کے قیام کا خرچہ تقریباً 22پائونڈہے اور مسافر 9پائونڈ فی گھنٹہ کے حساب سے کم وقت کیلئے بھی قیام کر سکتے ہیں۔