تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
24 جولائی 2014
وقت اشاعت: 12:25

بلغاریہ کے ساحل پرمنفرد بیچ لائبریری

سوفیا.....ساحل کی ٹھنڈی ٹھار ریت پر یا پھر بیچ چیئر پرلیٹ کر کتابیں پڑھنا تو عام بات ہے جس کے لیے اکثر لوگ اپنی کتابیں گھر سے ہی ہمراہ لاتے ہیں لیکن اب اس کی قطعی ضرورت نہیں۔ بلغاریہ کے البینا ساحل پر منفرد بیچ لائبریری کا افتتاح کردیا گیا ہے جہاں دس زبانوں میں مختلف موضوعات پر کم وبیش2ہزار500کتابیں موجود ہیں۔ یورپی یونین میں اپنی نوعیت کی پہلی اور دنیا بھر میں فقط تیسری بیچ لائبریری سے کتابیں لیکر پڑھنا بالکل مفت ہے جس میں ہر قسم کے مطالعہ کرنیوالے کو مدنظر رکھتے ہوئے ورلڈ کلاسکس، تھرلر، مسٹریز، رومانس اور دیگر موضوعات پر کتابیں پیش کی گئی ہیں۔ جرمن آرکیٹیکٹ اور بیچ لائبریری کے پراجیکٹ منیجر کے مطابق اس لائبریری کو ایسے میٹریل سے تیار کیا ہے جو تیز ہوائوں اور سورج کی سخت شعاعوں کو برداشت کرسکے جبکہ بارش کی صورت میں تمام کتابوں کو ونائل شیٹ اورزپ والے کور کی مدد سے محفوظ کردیا جاتاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.