25 جولائی 2014
وقت اشاعت: 7:25
دنیا کی سب سے بڑی کیچپ بوتل فروخت کیلئے پیش
اوکلاہوما...... این جی ٹی...... کیچپ کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ اب انہیں بار بار کیچپ خریدنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ دنیا کی سب سے بڑی کیچپ بوتل کو فروخت کیلئے پیش کردیا گیا ہے۔ زیادہ حیران ہونے کی ضرورت نہیں جناب کیونکہ امریکی ریاست اوکلا ہوما میں 170فٹ اونچی یہ دیوہیکل کیچپ کی بوتل دراصل صرف ایک علامتی بوتل ہے جو یہاں ہر سال منعقد ہونے والے کیچپ فیسٹیول کے موقع پر نمائش کیلئے پیش کی جاتی ہے۔65سال پرانی یہ بوتل کیچپ بنانے والی ایک معروف کمپنی کی جانب سے بنائی گئی جسے اب فروخت کیلئے پیش کردیا گیا ہے جس کی قیمت پانچ لاکھ ڈالر رکھی گئی ہے۔