28 جولائی 2014
وقت اشاعت: 7:35
برطانوی چڑیا گھر میں 60کلو وزنی اژدہے کا الٹرا سائونڈ
لندن..... این جی ٹی...... جانور چونکہ بے زبان ہوتے ہیں اسی لئے چڑیاگھر وںمیںان کی صرف خوراک کا ہی خیال نہیں رکھنا پڑتا بلکہ ان کی روزانہ کی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ کچھ عرصے کے وقفے سے چیک اپ بھی کیا جاتا ہے۔ برطانیہ کے چیسٹرچڑیا گھر میںبھی اس ہی سلسلے میںجانوروں کے سالانہ ہیلتھ چیک اپ کاانعقاد کیا گیا جہاں 60کلو وزنی اژدہے کو بھی الٹراسائونڈ کیلئے لایا گیا تھا۔جے ایف نامی 23 فٹ کے اس اژدہے کو 10افراد قابو کر کے لیبارٹری لے کر آئے جہاں موجود مشینوں کے ذریعے مکمل ٹیسٹ کیا گیا۔ واضح رہے کہ ماہرین اس اژدہے کو یورپ کا سب سے بڑا اژدھا قراردے چکے ہیں۔