تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
30 جولائی 2014
وقت اشاعت: 6:5

ننھی اسپائیڈر گرل ۔۔۔۔۔۔۔

لندن....این جی ٹی......بر طانیہ میں ایک تین سالہ بچی نے چھ فٹ اونچے دروازے کے فریم پر کلائمبنگ کا کرتب پیش کر کے انٹر نیٹ پر دھوم مچادی ہے۔ یہ ننھی سوپر اور اسپائیڈر گرل اپنے پائوں اور ہاتھوں کی مدد سے دروازے کے فریم پر سیکنڈز میں اوپر چڑھ جاتی ہے اور پھر سلائیڈنگ کرتی نیچے آتی ہے۔ دروازے پر چڑھائی کے دوران اس بچی کی زبان پر مسلسل I can do itکے الفاظ ہو تے ہیں کہ جیسے خود ہی اپنا حوصلہ بڑھارہی ہوں۔ اس مہم جوئی میں اس کے پاپا بھی برابر کے شریک ہیں جنھوں نے اپنی بیٹی کے اس کارنامے کی وڈیو بناکر اسے انٹرنیٹ پر اسٹار بنا دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.