3 اگست 2014
وقت اشاعت: 6:16
کراٹے کی ماہر ننھی بچی نے دھوم مچادی
ٹوکیو....این جی ٹی.....کراٹے ماسٹر تو آپ نے بہت دیکھے ہونگے جو اگر کسی عام انسان سے لڑنے پر آجائیں تو اس کا حلیہ ہی بگاڑ دیں لیکن اتنی چھوٹی عمر میں ہی اس بچی کا یہ حال ہے تو نہ جانے آگے چل کر کیا ہوگا؟جاپان سے تعلق رکھنے والی سات سالہ ماہیرونامی اس کراٹے کی ماہر نے لڑائی کے ایسے حیرت انگیز دائو پیچ کا مظاہرہ کیا کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔ننھی پری کراٹے میں اتنی ماہر ہوگئی ہے کہ اب تو شاید یہ اپنے سے بڑی عمر کے لوگوں کو بھی ٹریننگ دینے لگے۔انتہائی پھرتی کے ساتھ وار کرنے کی صلاحیتوں کی حامل اس ننھی کراٹے ماسٹر کی ویڈیو انٹرنیٹ پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔