3 اگست 2014
وقت اشاعت: 6:26
موبائل بجنے پر ٹی وی شو میں شریک شخص کا انوکھا ردِ عمل
ہنوئی....این جی ٹی......براہ راست نشریات کے دوران دنیا بھر میں ٹی وی اینکرز انتہائی محتاط رویہ اپناتے ہیں کیونکہ اس میں رد و بدل کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی لیکن کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے۔جی ہاں ویتنام میں ایک لائیو ٹی وی شو میں شریک یہ صاحب اپنا موبائل بجنے پر ایسے چراغ پا ہوئے کہ بجائے اسے بند کرنے کے جیب سے نکالنے کے بعد اٹھا کر دور پھینک دیا۔یہ بھی نہ دیکھا کہ کون موصوف انہیں یاد کر رہا ہے اور بے چارے موبائل کی بینڈ بجا دی اور اب اپنی اس انوکھی حرکت کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہوتے جا رہے ہیں۔