4 اگست 2014
وقت اشاعت: 7:6
فٹ بال کھیلنے کا شوقین دو سالہ معذور بچہ
لندن...... این جی ٹی...... معذوری کو جہاں کچھ لوگ روگ بنا لیتے ہیں تو کچھ با ہمت اور با صلاحیت لوگ اس کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے دو سالہ لیو اسکاٹ کا شمار بھی ایسے ہی لوگوں میں ہوتا ہے جو فقط اٹھارہ ماہ کی عمر میں ہی ایک بیماری کے نتیجے میں چلنے پھرنے سے معذور ہوگیا لیکن پھر بھی ہمت نہیں ہاری۔والدین کی کاوشوں اور کچھ کرد کھانے کی لگن میں مبتلا یہ ننھا بچہ معذوری کی حالت میں بھی اپنا پسندیدہ کھیل فٹ بال کھیلتا ہے اور یہ ثابت کرتا دکھائی دیتا ہے کہ ہمت ہو تو کیا نہیں ہو سکتا۔