تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
5 اگست 2014
وقت اشاعت: 16:59

بھارت : قیدیوں کی اصلاح کے لیے ریسٹورنٹ کا قیام

نئی دلی ......بھارت میں جیل انتظامیہ نے قیدیوں کی اصلاح کے لیے ریسٹورنٹ کھول لیا، نئی دلی کی تہاڑ جیل انتظامیہ کی جانب سے قائم اس ہوٹل کو تہاڑ فوڈکورٹ کا نام دیا گیا ہے، اس مکمل ایئر کنڈیشنڈ ریسٹورنٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے انتظامی امور قیدیوں کے سپرد ہیں،ہوٹل کا صاف ستھرا ماحول یہاں آنے والےکسٹمرز کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے ، دیواروں پر لگی پینٹنگز بھی قیدیوں کی بنائی ہوئی ہیں، ہوٹل کے قیام کا مقصد قیدیوں کی اصلاح کرنا اور انہیں ایک اچھا شہری بننے میں مدد دینا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.