تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
8 اگست 2014
وقت اشاعت: 6:2

خون آشام بلائوں سے بچتے بچاتے مقرر ہ مقام تک پہنچئے تو مانیں

ماسکو....این جی ٹی.....روس کے دارالحکومت ماسکومیں گذشتہ دنوں ایک منفرد ریس کا اہتمام کیا گیا جسکے شرکاء کو خون آشام بلائوں سے بچتے بچاتے ایک مقررہ مقام تک پہنچنا تھا۔ماسکو کے سلوکنکی پارک میں ہونے والی اپنی نوعیت کی اس پہلی ریس میں تقریباً500 افراد نے شرکت کی جنہیں 5کلو میٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے ناصرف تمام رکاوٹیں عبور کرنی تھیں بلکہ خود کو خون آشام بلائوں سے بھی محفوظ رکھنا تھا۔اس ریس میں شرکاء کو تین ربن دئیے گئے اور جو کھلاڑی اپنے ربنزان بلائوں سے بچاتے ہوئے اختتامی لائن تک سب سے پہلا پہنچا اُسے اس ریس کا فاتح قرار دے دیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.