تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
8 اگست 2014
وقت اشاعت: 11:42

جاپان میں بچوں کے ٹوٹے کھلونوں کی قسمت ہی کچھ اور۔۔!

ٹوکیو.... بچوں کے کھلونے ٹوٹ کر کچرے میں چلے جاتے ہیں لیکن جاپان میں ان کھلونوں کی قسمت کچھ اور ہی ہوتی ہے۔ جاپان میں بچوں کے کھلونوں کو پرانا یا خراب ہونے پر کچرے دان میں نہیں ڈالا جاتا، بلکہ عام لوگوں کی طرح ان کی روح کو بھی سکون پہنچایا جاتا ہے اور جاپان کے بدھ مت عقیدے کے مطابق ان کوآگ میں جلایا جاتا ہے۔ ٹوکیو کے شمالی پہاڑوں میں خاص ٹیمپل میں ان کھلونوں اور روایتی گڑیوں کو جمع کرکے آخری رسومات اداکی جاتی ہیں اور پھر انہیں آگ میں ڈالا جاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.