8 اگست 2014
وقت اشاعت: 18:59
روسی صدر لادیمیر پیوٹن کا چہرہ لیے ٹائی ٹینیم آئی فون
ماسکو.....این جی ٹی.....معروف جیولری ساز کمپنی نے روسی صدر لادیمیر پیوٹن کا چہرہ لیے ٹائی ٹینیم آئی فون ڈیزائن کرلیا جسکی قیمت صرف3ہزار300ڈالر مقررکی گئی ہے۔کیوئیر آئی فون 5s کاTiسپریمو پیوٹن نامی یہ اس آئی فون ماڈل کی کیسنگ مکمل طور پر دنیا کی سب سے سخت ترین دھات ٹائی ٹینیم سے تیار کی گئی ہے جس پر ناصرف پیوٹن کا چہرہ کنندہ کیا گیا ہے بلکہ اسکے نیچے روسی صدارتی محل کریملن کا نقش بھی نمایاں ہے۔پرلا پینا جیولری ہائوس کے ڈیزائن کردہ اس پیوٹن آئی فون کے محدود تعداد میں صرف 499ماڈلز تیارکیے گئے ہیں جو 3ہزار318ڈالر(1لاکھ19ہزار روبلز)میں مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کیے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ کیوئیر آئی فونز ایک ماہ قبل ہی پیوٹن آئی فون کا گولڈ ایڈیشن پیش کرچکی ہے اور سونے کی تہہ چڑھے 4ہزار300ڈالر مالیت کے وہ تمام آئی فونز ہاتھوں ہاتھ ایک ہی دن میں فروخت ہوگئے۔