10 اگست 2014
وقت اشاعت: 8:21
لندن اور برسٹل کی اہم شاہراہوں پر رنگ برنگی بھیڑوں کا ڈیرا
لندن....این جی ٹی.....برطانوی دارالحکومت لندن اور برسٹل کی اہم شاہراہوں اور تاریخی مقامات کے گرد آجکل رنگ برنگی بھیڑوں نے ڈیرا ڈالا ہوا ہے۔زیادہ حیران ہونے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ یہ بھیڑیں کسی احتجاجی دھرنے کا حصہ نہیں بلکہ دراصل بیما ر بچوں کیلئے امداد جمع کرنے کی غرض سے پیش کیے گئے آرٹ پراجیکٹ کا حصہ ہیں۔اس آرٹ پراجیکٹ کیلئے معروف شخصیات،ڈیزائنرز اور آرٹسٹوں کی مدد سے شان دی شیپ نامی بھیڑ کے5فٹ اونچے کم وبیش 120دلکش ماڈلزڈیزائن کروائے جارہے ہیں جن میں سے60اگلے سال مارچ میں لند ن جبکہ دیگر 60جولائی میںبرسٹل میں شان اِن دی سٹی کے نام سے نمائش کیلئے پیش کیے جائینگے۔اسی پراجیکٹ کی تشہیر کے سلسلے میں چھ خصوصی ڈیزائن شدہ شان دی شیپ کے ماڈلز لندن کے پارلیمنٹ اسکوائر اور برسٹل کے کلفٹن سسپنشن برج کے سامنے گذشتہ روز سے ڈسپلے پر رکھ دیے گئے ہیں۔