تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
17 اگست 2014
وقت اشاعت: 7:9

جاپان کے چڑیا گھر میں ننھے شیر عوام کی توجہ کا مرکز بن گئے

ٹوکیو......این جی ٹی.....جاپان کے چڑیا گھرمیںشیر کے ننھے منھے بچوں کو نمائش کے لیے پیش کردیاگیا ہے جنہیں دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں لوگ وہاں کا رخ کر رہے ہیں۔جی ہاں ان دو ننھے مہمانوں کی چڑیا گھر کی انتظامیہ کی جانب سے بھی خوب آئو بھگت کی جا رہی ہے اور سب شیر کے ان ننھے منھے بچوں کے ناز اٹھا رہے ہیں۔اپنی دلچسپ حرکات سے ان ننھے شیروں نے وہاں آنے والوں کے دل بھی موہ لیے ہیں جن کی معصومانہ شرارتیں دیکھتے ہوئے یہ ماننا ہی پڑے گا کہ بچے تو بچے ہی ہوتے ہیں چاہے وہ انسان کے بجائے جنگل کے بادشاہ شیر کی ہی کیوں نہ ہوں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.