تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
18 اگست 2014
وقت اشاعت: 5:4

سیلاب کے ریلےسے اسپتال سوئمنگ پول میں تبدیل

نیو یارک...این جی ٹی....قدرتی آفات جب بھی دنیا کے کسی حصے میں آتی ہیں تباہی اور بربادی کا پورابندوبست کرکے آتی ہیں اور رستے میں آنے والی ہر رکاوٹ کو چیر کر آگے بڑھتی ہیں۔امریکی ریاست نیبرا سکا میں آنے والے سیلاب میں بھی ایسا ہی ایک منظر دیکھنے کو ملا جب پانی کا ریلا اچانک ایک اسپتال کے دروازوں کو دھکیلتا ہوا داخل ہوگیا اور پورے اسپتال کو تہس نہس کر کے رکھ دیا۔خوش قسمتی سے تمام مریض اور اسپتال کا عملہ واقعے سے کچھ دیر قبل ہی اوپر کی منزل پر منتقل ہوچکا تھا لیکن اسپتال کا نچلا حصہ کسی سوئمنگ پول کا منظر پیش کرنے لگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.