18 اگست 2014
وقت اشاعت: 12:51
اْڑنے والی گلہری کے نام سے مشہوراسکیٹنگ کی ماہر ننھی پری
سڈنی......اسکیٹنگ کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے کیونکہ دوران اسکیٹنگ جسم کا توازن برقرار رکھنا پڑتا ہے لیکن اس ننھی پری کے تو کیا ہی کہنے۔جی ہاں آسٹریلیا کی رہائشی 6سالہ ننھی پری نے اسکیٹنگ کا ایسا شاندار مظاہرہ پیش کیا جسے دیکھ کر بڑے بڑے کھلاڑی شرما جائیں۔ننھی پری نے اپنی حیرت انگیز اسکیٹنگ صلاحیت کی وجہ سے اْڑنے والی گلہری کے نام سے شہرت حاصل کی ہوئی ہے جس کی بدولت اب اسے کئی اشتہاری کمپنیوں کی جانب سے کام کی آفر ہوچکی ہے۔