تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
19 اگست 2014
وقت اشاعت: 13:57

امریکی خاتون کے 14انچ لمبے ناخن، اولاد کی طرح خیال رکھتی ہے

نیو جرسی...... اکثر خواتین اپنے ہاتھوں کی خوبصورتی میںاضافے کیلئے ناخنوں کو ایک حد تک بڑھاتی ہیں لیکن امریکہ میں ایک ایسی خاتون بھی ہیں جنھوں نے اپنے نا خنوں کو14انچ تک بڑھا کر منفرد مقام ہی حاصل کر لیا ہے۔54 سالہLarue Drummond نامی یہ خاتون امریکی ریاست نیو جرسی کی رہائشی ہیں جنھوں نے اپنے اس انوکھے فیشن کی خاطر 8سالوں سے نا خنوں کو نہیں کاٹا۔یہ خاتون چار بچوں کی ما ں ہیں لیکن اپنے ہاتھ کے ان نا خنوں کا بھی اپنی اولاد ہی کی طرح خیال رکھتی ہیں۔ان خاتون کا کہناہے کہ ان کے ناخن روز مرہ کے گھر یلو کاموں کی ا نجام دہی میں مشکل نہیں کرتے جبکہ وہ ہر ماہ ان کی سجاوٹ اور صفائی ستھرائی کیلئے سیلون میں بارہ گھنٹے اور100پونڈ خرچ کر تی ہیں۔ Larueکا مزید کہنا ہے کہ اتنے لمبے نا خن بڑ ھا نا ایک فن ہے اور ہر عورت یہ کا م نہیں کر سکتی کیونکہ وہ ان ناخنوں کے ہمراہ کوکنگ سے لیکر ڈرائیونگ اور پیانو بجانے تک ہر کام بخوبی انجام دے لیتی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.