تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
21 اگست 2014
وقت اشاعت: 11:58

ماہر برطانوی آرٹسٹ کا انوکھا میک اَپ آرٹ !!

لندن .....میک اَپ کی بدولت بناؤ سنگھار کا شوق تو ہر خاتون کو ہی ہوتا ہے لیکن یہ برطانوی لڑکی تو میک اَپ کیساتھ ساتھ کارٹون کرداروں سے بھی بے پناہ محبت کرتی ہیں اسی لئے تو ایسا انوکھا میک اَپ آرٹ متعارف کروادیا ہے جسے دیکھنے والے دنگ رہ گئے ہیں۔ لندن سے تعلق رکھنے والی نوجوان آرٹسٹ لورا جینکنسن نے روایتی میک اپ کے سامان اور پینٹنگ کلرز کے استعمال سے اپنے ہونٹوں کے گِرد ایسامنفرد میک اَپ کیا کہ دیکھتے ہی دیکھتے ڈزنی کرداروں کے حقیقت سے قریب تر پوٹریٹس نمایاں ہو گئے۔ لوراکے تیار کردہ ان مصوری کے شا ہکا روں نے جہاں ایک طرف آرٹ کے ناقدین کو حیران کیا وہیں دوسری جانب یہ پینٹنگز بچوں کی دلچسپی کا سبب بھی بنی ہوئیں ہیں۔مکی ماؤس، الہ دین، بگز بنی، نیمو، ڈوری، ٹیمون، وینی دی پوہ،اسپونج بوب ، پلوٹو اور شیریک جیسے نامور کارٹون کرداروں کے حقیقت سے قریب نظر آنیوالے یہ شاہکار یقیناًلورا کی خداداد صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں جن کو مکمل کونے میں اُسے ایک سے دو گھنٹے کا وقت لگتا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.