تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
23 اگست 2014
وقت اشاعت: 7:18

40گھنٹوں میں مکمل شہر تعمیر کرنیوالا نوجوان

لندن.....این جی ٹی.....تعمیراتی کام میں جہاں کئی سال صرف ہو جاتے ہیں وہیں ایک برطانوی نوجوان ایسا بھی ہے جو ایک مکمل شہر ڈیڑھ سے دو دن میں تعمیر کر دیتا ہے۔جی ہاںپیٹر روٹ نامی با صلاحیت نوجوان یہ مکمل شہر ریت اور سیمنٹ سے نہیں بلکہ ہزاروں اسٹیپل پنوں کی مدد سے تقریبا ً 40گھنٹوں میں مکمل کر دیتا ہے۔پیٹر اسٹیپل پنیں اس ترتیب سے ایک دوسرے پر رکھتا ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے بلند عمارتوں کے مینیئچر(Miniature) کا روپ دھار لیتی ہیں۔ایک مصروف کاروباری شہر کی ترجمانی کرتا یہ منفرد آرٹ ورک نہ صرف آرٹسٹ کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے بلکہ آرٹ کے اظہار کا انوکھا طریقہ استعمال بھی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.