تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
23 اگست 2014
وقت اشاعت: 12:48

جرمنی میں وین کو چلتے پھرتے جدید آفس میں تبدیل کر دیا گیا

برلن .....پہیوں کی مدد سے ایک جگہ سے دوسری جگہ نقل وحرکت کر نے والے گھراور ہو ٹل تو آپ نے دیکھے ہی ہو ں گے لیکن جرمنی میں ایک مرسیڈیز وین کو بھی چلتے پھرتے آفس میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔جرمنی کی ایک نجی کمپنی نے مر سیڈیز وین کو جدید ٹیکنالوجی کے حامل آفس کا روپ دینے کیلئے اس میں مو جودہ دور کے دفاتر کی تما م سہولیا ت فراہم کی ہیں جس میں بیٹھ کر سفر کر نے کے ساتھ ساتھ آفس کا کام بھی سر انجام دیا جاسکتا ہے۔پہیوں پر چلتے پھرتے اس آفس میں کمپیوٹر،تھری ڈی ٹی وی ،آئی پیڈ،فرج،کافی میکر،ہائی کوالٹی ساؤنڈسسٹم،انٹرنیٹ اور ضرورت کی دیگر بنیادی سہولیا ت بھی مو جود ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.