24 اگست 2014
وقت اشاعت: 6:26
سائیکل پر مہارت سے ڈرفٹنگ کا مظاہر ہ پیش کرتا ننھا لڑکا
نیو یارک.......این جی ٹی......کہتے ہیں ڈرفٹنگ کرنا کوئی بچوں کا کھیل نہیں لیکن اس ننھے میاں کو دیکھ کر یہ کہنا درست نہ ہو گا جو سائیکل چلاتے ہوئے اس مہارت سے ڈرفٹنگ کا مظاہرہ پیش کر تا ہے کہ دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں۔چھ سال کے اس لڑکے نے دیکھتے ہی دیکھتے اپنی چھوٹی سی سائیکل کو اُلٹا چلاتے ہوئے اس انداز میں ڈرفٹنگ کاآغاز کیاکہ اپنے عقب میں بغیر دیکھے مسلسل سائیکل سرکاتا رہا۔اس دوران نہ تویہ بچہ سائیکل سے گِرا نہ ہی اس نے اپنا توازن بگڑنے دیا ،ٹھیک کہتے ہیں مہارت ہو تو ایسی جو دیکھنے والوں کو داد دینے پر مجبور کر دے۔