24 اگست 2014
وقت اشاعت: 14:57
پولیس آفیسر نے ڈالا ایسا دھمال کہ بن گیا سُپر اسٹار
کنساس سٹی......یوں تو پولیس کا کام مجرموں کا پیچھا کرتے ہوئے انہیں کیفر کردار تک پہنچانا ہوتا ہے لیکن کچھ پولیس والے ایسے زندہ دل بھی ہوتے ہیں۔جی ہاں امریکی شہر کنساس سٹی سے تعلق رکھنے والے اس پولیس آفیسر نے چند بچوں کو ڈانس کرتے دیکھا تو اسے بھی شرارت سوجھی،بس پھر کیا تھا ،خود بھی بچوں کے ساتھ مل گیا اور ایسا ڈانس کیا کہ راتوں رات انٹرنیٹ پر اسٹار بن گیا۔