26 اگست 2014
وقت اشاعت: 13:37
برطانیہ میںکیچڑ اور دلدل میں تیراکی کے سالانہ مقابلے
ویلز.....برطانیہ میں ویلز کی مقامی کائونٹیPowysکے قصبےLlanwrtyd Wellsمیں کیچڑ اوردلدل میںرہنے کی29ویں سالانہ عالمی چمپئن شپ منعقدکی گئی جس میں شرکاء نے دلچسپ کاسٹیومز کیساتھ شرکت کی۔اس کھیل میں شرکت کرنے والے شرکاء کوتقریباً55میٹر طویل دلدلی مٹی اور پانی والے کیچڑسے بھری نالی کو بغیرکسی سوئمنگ کاسٹیوم اور آلات کے عبورکرنا ہوتا ہے۔مقابلے میں آسٹریلیا، فرانس،جرمنی،نیوزیلینڈ،امریکا،کینیڈا اور مالی سمیت دنیا بھر سے 155شرکاء نے حصہ لیاجوکیچڑ بھری نالی کو تیزی سے عبور کرنے کی کوشش کرتے نظر آئے۔ سرے سے تعلق رکھنے والی کرسٹی جانسن نامی خاتون نے یہ فاصلہ ریکارڈ1منٹ22سیکنڈ میں عبور کرتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔