تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
27 اگست 2014
وقت اشاعت: 9:56

امریکی نے ایک لاکھ85 ہزار پھولوں سے مالا بنا ڈالی

نیویارک .....ایک لاکھ پچاسی ہزار پھولوں سے مالا بناکر امریکی شہری نے اپنا ہی پرانا ریکارڈ ایک بار پھر قائم کرڈالا Ashrita Furman نامی منچلے نے دنیا کا سب سے بڑاہار بنا کر گنیز بک آف ورلڈریکارڈ میں نام ڈلوانے کی تیاری کرلی۔نیویارک میں بنائے گئے اس ریکارڈ میں35 سے 40 ملکوں کے 200 افراد نے فرمین کا ساتھ دیا اور ایک لاکھ پچاسی ہزار پھولوں سے چار اعشاریہ چھ میل لمبا اور چار ہزار پونڈ وزنی ہار بناڈالا۔فرمین نے 2011 میں2 میل لمبی مالا بنائی تھی جس کو چند ماہ بعد بھارتی ٹیم نے تین میل لمبی مالا بناکر توڑ دیا تھا۔ تاہم فرمین نے ایک بار پھر اپنے ریکارڈ کوحاصل کرلیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.