تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
28 اگست 2014
وقت اشاعت: 19:35

کروشیامیں فضا میں معلق ریسٹورنٹ میں ضیافت

کروشیا...... این جی ٹی...... مہنگے اور شاندار ریسٹو ر نٹ تو دنیا میں بہت ہیں تاہم بیلجیئم کی ایک کمپنی نے حال ہی میںکروشیا کے شہراسپلٹ میں ہوا میں معلق/فضامیں ریسٹورنٹ قائم کرکے ضیافت اڑانے کا نیا اوردلچسپ طریقہ متعارف کرایا لیکن یہ ضیافت ہر کسی کی پہنچ میں نہیں تھی۔ 165فٹ(45سے50میٹر) کی بلندی پر کھلی فضا میںکرین کے ذریعے معلق اس ریسٹورنٹ میں ایک ٹیبل کے گرد 22افراد کے بیٹھنے کی گنجائش تھی جسکے 8گھنٹے کا کرایہ11ہزار44ڈالر مختص کیا گیا تاہم اس میں کیٹرنگ چارجز شامل نہیں جبکہ فی بندہ اس ڈائننگ ٹیبل پر بیٹھنے کی فیس303ڈالر سے1ہزار400ڈالر تک رکھی گئی ۔ یہاں ایک ٹیبل پرمہمانوں کی تواضع کیلئے 3افراد پر مشتمل اسٹاف جس میں شیف، ویٹر اور اینٹرٹینرکی خدمات حاصل تھیں۔16سے 24اگست تک موجود اس ریسٹورنٹ میںایک وقت میں زیادہ سے زیادہ350افراد کیلئے ظہرانے کے علاوہ ناشتہ، عشائیہ اور بزنس میٹنگ کی سہولت فراہم کی گئی ۔ کمپنی نے پہلی مرتبہ یورپ میں یہ طریقہ متعارف کرایا تھا اور اب امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ سمیت دنیا کے 40ممالک میں کسی نہ کسی طریقے سے فضا میںمعلق اس طرح کے ریسٹورنٹ محدود مدت کیلئے متعارف کروائے جاتے ہیں۔ تواگر آپ بھی ہوامیں لٹک کر کھا نا کھانے کی خواہش رکھتے ہیں توآ پ کیلئے بھی یہ ریسٹو رنٹ قائم کیاجاسکتاہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.