30 اگست 2014
وقت اشاعت: 4:15
نیپالیوں نے سب سے بڑا انسانی پرچم بنا کر پاکستان کا ریکارڈ توڑ ڈالا
کھٹمنڈو.......این جی ٹی ......نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میںعالمی ریکارڈ کی غرض سے جمع ہونے والے افراد نے دنیا کا سب سے بڑا انسانی پرچم بنا ڈالا۔دارالحکومت کے ایک پارک میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں 35ہزار سے زائد افراد جمع ہوئے اور مختلف رنگوں کے کارڈز اپنے سر پر اٹھا کر 10منٹ تک کھڑے رہ کر دنیا کا سب سے بڑا انسانی پرچم بنانے کا اعزاز حاصل کرلیا۔تقریب میں بچوں بڑوں اور بوڑھوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی جس میں ملک کے سیاستدان،سرکاری ملازمین،ڈاکٹرز اور کاروباری افراد بھی شامل تھے۔واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال فروری میں لاہور شہر میں 28ہزار نو سو ستاون افراد نے جمع ہوکر سب سے بڑے انسانی پرچم بنانے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔