31 اگست 2014
وقت اشاعت: 20:30
فٹ با ل میچ کے دوران گرائونڈ میں کالی بلی کی غیر متوقع آمد
میڈرڈ...... این جی ٹی...... اسپین میں ایک بلی نے اپنی غیر متوقع آمد سے جاری فٹ بال میچ رکواکر شائقین اور کھلا ڑیو ں کی توجہ اپنی جانب مبذول کر والی۔ دو ٹیموں کے درمیان جاری میچ میں اچانک ایک بلی بھاگتی ہو ئی میدان میں آگئی جس کے باعث کھلاڑیوں کو مجبوراً کھیل روکنا پڑا۔اس بلی نے نہایت دلیری سے بلا خوف اسٹیڈیم میں گھوم پھر کر واک کرکے فٹ بال میچ میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا جو اپنی اس حرکت پر اچانک اسٹار بن گئی۔ بلی کی اس گستاخی کے بعد اسے سیکورٹی اہلکاروں نے کسی مشقت کے بغیر ہی نہایت آسانی سے اپنے قبضے میں لے لیا جس کے بعد روکے ہوئے کھیل کو دوبارہ شروع کر دیا گیا ۔