2 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 5:59
گھوڑے بھی رونالڈو سے متاثر نکلے۔۔۔
نیویارک....این جی ٹی......دنیا کا سب سے زیادہ کھیلا جانے والا کھیل فٹ بال صرف انسانوں میں ہی نہیں بلکہ جانوروں میں بھی مقبول ہوتا جارہا ہے۔یقین نہ آئے تو اس گھوڑے کو ہی دیکھ لیجئے جوفٹ بال کا ایسا شوقین ہے کہ کسی بھی وقت اس کے سامنے فٹ بال رکھ دی جائے یہ اس کے ساتھ کھیلنے میں مگن ہوجاتا ہے۔ گھوڑے کافٹ بال کے کھیل سے یہ لگائو دیکھتے ہوئے صرف اتنا ہی کہا جاسکتا ہے کہ اگر جانوروں میں رونالڈو کا سب سے بڑا مداح تلاش کیا جائے تو شاید یہ بازی لے اْڑے۔