تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 22:19

فرانس: کئی ٹن وزنی میکینکل ہارس ڈریگن نمائش کیلئے پیش

پیرس...... این جی ٹی...... فرانس کے شہر نانٹس میں لکڑی اور اسٹیل سے بناکئی ٹن وزنی میکینکل ہارس ڈریگن عام عوام کے سامنے نمائش کیلئے پیش کردیا گیا۔ چین اور فرانس کے سفارتی تعلقات کے50سال مکمل ہونے کی مناسبت سے فرانسیسی آرٹسٹ فرنکوئس ڈیلاروزائر کے تیار کردہ اس میکینکل جانور میں ایک ڈریگن اور گھوڑے دونوں کی خصوصیات کو ماہرانہ انداز میں یکجا کیا گیا ہے۔نانٹس کی مرکزی شاہراہوں پرنمائش کیلئے نکالے گئے اس ہارس ڈریگن کوحرکت میں لانے کیلئے کم وبیش 10سے12افراد اسکے مختلف اعضاء سے جڑی مشینیں آپریٹ کررہے ہیں جسکے تحت یہ ڈریگن کبھی زبان باہر نکالتا تو کبھی ناک سے دھواں خارج کرتا نظر آتا ہے۔واضح رہے کہ یہ ڈریگن 17اکتوبر کو چینی دارالحکومت بیجنگ میں ہونے والے شو لانگ ما کا ہیرو بنایا جائیگاجو چین فرانس سفارتی تعلقات کی50ویں سالگرہ کے جشن کا حصہ ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.