تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
2 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 6:19

دومنفرد ورلڈ ریکار ڈزکا مالک دنیا کا با صلاحیت کتا

نیویارک....این جی ٹی......یوں تو نت نئی ا نوکھی اوردلچسپ حرکات کر کے اکثر پالتو کتے اپنے مالکان کا دل بہلاتے نظر آتے ہیں لیکن اب ذرا اس کتے سے بھی مل لیجئیے جس کی صلاحیتوں کے سامنے سب کا ٹیلنٹ ماند پڑ جاتا ہے ۔جیف نامی یہ کیوٹ کتا اب تک دو منفرد عالمی ریکارڈز قائم کر چکا ہے جس میں یہ ڈاگی نہ صرف اپنی اگلی بلکہ پچھلی ٹانگوں پرالگ الگ چلتے ہوئے مختصر ترین وقت میں زیادہ فاصلہ طے کر چکا ہے ۔انسانوں کی چال کی نقالی کرتا اور اپنی اگلی ٹانگوں پر چلتے ہوئے جیف عام کتوں سے نہایت مختلف عادتوں کا مالک ہے جو اپنے سینکڑوں مداحوں کر دیکھ کر ایسے کرتب بازی کا مظاہرہ پیش کر نا شروع کر دیتا ہے کہ دیکھنے والے حیران رہ جاتے ہیں بلکہ اس کی تصاویر اور ویڈیو بنانا شروع کر دیتے ہیں۔کتب بینی کے شوق میں مبتلا اپنے منفرد ٹیلنٹ کا اظہار کرتا جیف گینزورلڈ ریکارڈ 2015 کے ایڈیشن کو بھی متعارف کرائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.