3 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 7:20
تنگ راستوں پر تیز رفتاری سے جیٹ اسکینگ کرنے والا نوجوان
نیویارک.....این جی ٹی.....اونچے نیچے دشوار گزار راستوں پر گاڑیاں دوڑاتے اور ریس لگاتے تو آپ نے اکثر لوگوں کو دیکھا ہو گا لیکن اب ذرا اس امریکی منچلے کو بھی دیکھ لیجئیے جوبلند و بالا پہاڑوں کے درمیان بہتی جھیل کے تنگ اور دشوار راستوں پر جیٹ اسکینگ کا مظاہرہ پیش کر رہا ہے۔ تیز رفتاری سے اسکینگ کرتا یہ نوجوان اس مہارت سے اپنا کرتب پیش کرتا نظر آیا کہ نہ تو چٹانوں سے ٹکرایا اور نہ ہی اپنا توازن بگڑنے دیا۔ٹھیک کہتے ہیں مہارت ہو تو ایسی کہ دیکھنے والوں کو داد دینے پر مجبور ہی کر ڈالے۔