3 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 14:50
گھر کی چھت اور دیواروں پر سا ئیکل چلا نے کاانوکھامظاہرہ
مانٹریال...... سائیکل پر سواری کرتے ہوئے کرتب دکھانا ہر ایک کے بس کی بات نہیں ،لیکن اس ماہر رائیڈر کے تو کیا ہی کہنے جس نے ہموار سڑک کے بجائے گھر کی دیواراور چھت پرسائیکل چلا کراسٹنٹ دکھانے کا انوکھا مظاہرہ پیش کیا۔کینیڈاسے تعلق رکھنے والے اس بائیکر نے سائیکل پر سوار ہوکر مہارت سے تیز رفتاری برقرار رکھتے ہوئے ایک ٹرک کی مدد سے گھر کی چھت اور دیواروں پر چڑھ کر ایسے کمالات دکھائے کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے ۔