3 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 11:20
نوجوان کو تصویر کھنچوانے کے لئے پل پر چڑھنامہنگا پڑ گیا
نیو یارک......فوٹوگرافی کا جنون ہی کچھ ایسا ہے کہ انسان دوسروں کو متاثر کرنے کی خاطر اپنی جان خطرے میں ڈالنے سے بھی گریز نہیں کرتا۔عملی نمونے کے طور پر اس نوجوان کو ہی دیکھ لیں جو امریکی شہر نیویارک میں واقع بروکلن پُل کی ریلنگ پر جا چڑھا اور اپنی تصاویر کھنچوانے لگا۔یہاں تک تو سب ٹھیک تھا لیکن پولیس کو اس کی یہ جسارت ایک آنکھ نہ بھائی اور جیسے ہی یہ صاحب نیچے آئے پولیس نے ان کا استقبال کرتے ہوئے انہیں ہتھکڑی پہنائی اور جیل کی سیر کروائی۔واضح رہے کہ اس سے قبل کئی نوجوان اس پل کے جنگلے سے لٹکتے ہوئے خود کشی کی دھمکیاں دے چکے ہیں۔