تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
5 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 11:0

چین کے ایک چڑیا گھرمیں خزاں کا میلا سجایا گیا

بیجنگ......چین کے ایک چڑیا گھر میں سالانہ تہوار سے قبل ہی جانوروں کو مون کیک کھانے کی دعوت دی گئی۔جانوروں نےجی بھر کے منہ میٹھا کیا اور لوگوں کا دل بہلایا۔Kunming کنمنگ شہر کے چڑیا گھر میں چین کا سالانہ ثقافتی تہوار"موسم خزاں کا میلا" سجایا گیا۔ چڑیا گھر انتظامیہ کی جانب سے جانوروں کے لیے خاص طور پر روایتی "مون کیکس" کا اہتمام کیا گیا ۔جانوروں نے جی بھر کے کیک سے منہ میٹھا کیا۔چڑیا گھر میں آنے والوں کے لیے بھی کیکس بنا کر جانوروں کو کہلانے کا انتظام موجود ہے۔"مڈ آٹم فیسٹیول "فصل کی کٹائی کے موقع پر منایا جاتا ہے ۔اس ثقافتی تہوار پر لوگ آپس میں "مون کیکس" کا تبادلہ کرکے خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔ چینی کیلینڈر کےمطابق یہ 8 ستمبر کو منایا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.