6 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 7:11
بلی نے اپنے ہم عمر بچے کی کھیل ہی کھیل میں پٹا ئی کردی
نیو یارک ......این جی ٹی ......عام طور پر جب دو ہم عمر بچے آپس میں کھیلنے لگتے ہیں تو ایک دوسرے کی پٹائی لگائے یا جھگڑا کیے بغیر وہ کھیل ختم نہیں کر تے ایسا ہی کچھ اس بلی اوراس بچے کے ساتھ ہوا۔یہ بچہ اپنی ہم عمر پالتو بلی کے ساتھ کھیلنے میں مگن تھالیکن جب اس نے تفریح میںبلی کو ایک تھپڑ مارا تو بلی نے اسکی حرکت کو ناپسندکر تے ہوئے با زرکھنے کی کوشش کی۔کھیل کا حصہ سمجھتے ہو ئے اس بچے نے جب دوبارہ اس بلی کی طرف اپنا ہاتھ بڑھایا تو بلی سے رہا نہیں گیا اور اس نے اس بچے کی پٹائی لگادی۔ بلی کے اس دبنگ ایکشن کے باعث بچہ حیران وپر یشان ہوکر اس بلی کو جا تا دیکھتا رہ گیا تاہم اس ویڈیو نے انٹر نیٹ پر دھوم مچادی ہے اور اب تک سینکڑوں افراد اس ویڈیو کو دیکھ کر محظو ظ ہو چکے ہیں۔