تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
7 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 10:5

بھارت؛ توہم پرستی کی انتہا،بلائیں ٹالنےکےلیےلڑکی کی کتےسےشادی

جھارکھنڈ......بھارت میں توہم پرستی کی انتہا ہوگئی، بلائیں ٹالنے کے لیے لڑکی کی شادی کتے سے کرادی گئی۔بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں 18 سالہ لڑکی نے اپنے والدین اور رشتہ داروں کی رضامندی سےایک آوارہ کتے سے شادی کر لی۔ منگلی منڈا نامی لڑکی کے والدین کو ایک گرو نے بتایا تھا کہ ان کی بیٹی پر نحوست کا سایہ ہے اور وہ جس مرد سے شادی کرے گی وہ نحوست کا شکار ہو جائے گا اور سارے گاؤں پر بھی آفت آجائے گی۔ گرو نے اس مصیبت کا حل یہ بتایا کہ لڑکی کی شادی کسی آوارہ کتے سے کردی جائے ۔ لڑکی کے والد نے ایک آوارہ کتے کو اپنے داماد کے طور پر منتخب کیا اور خوب دھوم دھام سے شادی کی گئی۔ اس موقع پر سارے گاوں نے شرکت کی اور کسی بھی عام شادی کی طرح رسومات ادا کی گئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.