11 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 14:51
مکاؤمیں آ تش با زی کا26ویں سالانہ بین الاقوامی مقابلہ
مکاؤ.........مکاؤمیں آ تش با زی کے26ویں سالانہ بین الاقوامی مقابلے کا انعقاد،آسمان رنگ برنگی روشنیوں سے جھلملا اُٹھا۔چینی علاقے مکاؤ میں آتش بازی کے سالانہ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ 26ویں سالانہ مکاؤ انٹرنیشنل فائر ورکس کے مقابلوں میں دنیا بھر سے آ تش با زی کے ماہروں نے حصہ لیا۔ آتش با زی کی اس چمپئن شپ میں جب فنکا روں نے اپنے فن کا مظا ہر ہ پیش کیا تو پو را آسمان روشنیوں سے جگمگااٹھا اور خوبصو رت روشنیوں کی جھلملا ہٹ نے دیکھنے والوں کو حیر ت زدہ کر دیا۔