تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
17 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 14:6

ہزاروں ما چس کی تیلیوں سے تیار کیا جانے والا ایفل ٹاور

نیویارک.........ماچس کی تیلیاں آگ جلانے کے کام تو آتی ہی ہیں لیکن امریکا سے تعلق رکھنے والے ایک آرٹسٹ نے اب ان نازک لکڑی کی تیلیوں سے مجسمہ سازی کرتے ہوئے ان کا انوکھا استعمال شروع کر دیا ہے۔ اس ماہر آرٹسٹ کا تیار کردہ ایفل ٹاور کاشاندارماڈل اپنی مثال آپ ہے جس کی تیاری میں 60ہزار ماچس کی تیلیاں استعمال کی گئی ہیں۔ عام ماچس کی تیلیوں کو گُلوسے چپکاتے ہوئے یہ فنکار انتہائی باریک بینی اوراحتیاط سے دلکش شاہکار تیار کر نے کی صلاحیت رکھتا ہے جو اس کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ 26انچ اونچااور10انچ چوڑائی کے حامل اس دلکش ماڈل نے آرٹ سے دلچسپی رکھنے والے افرادکو حیران کر دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.