تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
19 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 17:53

دنیا بھر میں آئی فون 6 کی فروخت شروع

سڈنی.......دنیا بھر میں آئی فون 6 کی فروخت کا آج سے آغاز ہوگیا ۔ایپل سٹورزکے باہر خریداروں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ایپل کے مقبول ترین اسمارٹ فون سیریز کے نئے ایڈیشن " آئی فون "6 کی فروخت کا آغازسب سے پہلے آسٹریلیا میں ہوا جہاں دو افراد ایپل اسٹور کے باہر گذشتہ دس روز سے " آئی فون "6 خریدنے کے لیے اپنا نمبر لگائے بیٹھے تھے۔دنیا بھر میں آئی فون کے شوقین حضرات لمبی لمبی قطاروں میں ایپل اسٹورز کے باہر موجود ہیں۔ایپل کے مطابق کمپنی کو فروخت کے پہلے دن سے قبل ہی چالیس لاکھ آئی فون "6 کے آرڈر موصول ہو چکے ہیں جو ایک رکارڈ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.