19 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 21:23
ننھی کو ریو گرافر،ما ہر ڈانسرزکو اپنےاسٹیپس پر ناچنے پر مجبور کر دیا
نیویارک......کہتے ہیں پوت کے پاؤں پالنے میں ہی نظر آجاتے ہیں اور یہ محاورہ امریکی ریاست نیو یارک کی اس دو سال کی بچی پر با لکل صادق آتا ہے جس نے سب کو اپنے اسٹیپس پر ناچنے پر مجبور کر دیا۔اس بچی نے دو ڈانسرز کے آگے کھڑے ہو کر میو زک کی دھن پر اپنے انداز میں ڈانس شروع کر دیا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ ڈانسرز اس کے اسٹیپس کی نقل کر تے ہوئے نا چتے رہے۔اس عمر میں اس بچی کی مہارت دیکھ کر یہ کہا جاسکتا ہے کہ مستقبل میں یہ ایک ماہر کو ریو گرفر بن کر ابھرے گی۔