20 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 6:33
باپ کا اپنے ننھے میاں سے محبت کا انوکھا اظہار .......
نیویارک......والدین کے لئے اپنی اولاد سے بڑھ کر کوئی چیز اہم نہیں ہوتی اس ہی لئے اکثر والدین اپنی اولاد کی خوشی کیلئے کئی ناممکن چیزوں کو بھی ممکن بنا دیتے ہیں۔امریکہ سے تعلق رکھنے والے اس ننھے میاں کے والد کا شمار بھی ایسے ہی لوگوں میں کیا جاسکتا ہے جو اپنے لخت جگر کی پیدائش سے لے کر تا حال روزانہ تصاویرکھینچتے آرہے ہیں۔رے نامی اس ننھے میاں کے والد 2010سے اس کی روزانہ تصاویر لیتے چلے آرہے ہیں اور اس وقت ان کے پاس ننھے میاں کی تقریباً ڈیڑھ ہزار سے زائد تصویریں موجود ہیں۔ننھے میاں کے والدنے اس کی تمام تصاویر کو یکجاکر کے ایک ویڈیو بنائی ہے جسے انٹرنیٹ پر کافی پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔